۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر / دیدار رئیس جمهور با آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے مختلف میدانوں میں ملکی خود کفالت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم کبھی بھی دنیا کے دروازے اپنے اوپر بند نہیں کرتے، ہمیں کسی سے خواہ مخواہ کی کوئی مشکل نہیں ہے اور ہم تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کے لئے آمادہ ہیں لیکن انہیں بھی ہمارے ساتھ ادب کی رعایت کرتے ہوئے شائستہ سلوک کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے ایران کے صدر مملکت حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کے قم المقدسہ کے صوبائی دورے کے دوران ملاقات میں کہا: خداوندِ متعال نے انسان کو "کریم" خلق کیا ہے "وَلَقَدْ کَرَّمْنا بَنِی آدَمَ"، اس آیت کی بنا پر بهی جیسا کہ خداوند متعال نے انسان کو محترم اور باوقار شمار کیا ہے لہذا حکومتی مسائل میں بهی اس چیز کا خیال رکها جائے اور ہمیشہ انسانی وقار کو اولویت دی جائے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: حکام کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی خدمت کے لئے اپنی بهرپور کوشش کریں اور جان لیں کہ مدیریت، نظم و نسق اور معاشیات ایک علمی کام ہے لہذا کسی بهی منصب پر موجود ہر شخص کو کوشش کرنی چاہیے کہ لوگ عزت و وقار کے ساته زندگی بسر کریں کیونکہ غربت کا مطلب صرف مال کا نہ ہونا اور ناداری نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام کسی بهی نادار شخص کو "فقیر" نہیں کہتا بلکہ اسلامی ثقافت میں غریب وہ ہے جس کی گویا ریڑه کی ہڈی ٹوٹ گئی ہو یعنی ایسا شخص جو اپنے آپ کو باوجود صلاحیت رکهنے کے کسی کام کے قابل نہیں پاتا تو اب معاشرے میں موجود ایسا شخص کسی پر اعتبار نہیں کرے گا۔ قرآن کریم کے مطابق اقتصاد اور معاشیات کسی بهی معاشرے کی بغاوت اور قیام کا سبب بنتا ہے اگر معیشت خراب ہو گی تو گویا معاشرے کی ریڑه کی ہڈی مشکل میں ہے تواس وقت اسے دوسروں کو تاوان دینا پڑے گا۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے مختلف میدانوں میں ملکی خود کفالت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم کبهی بهی دنیا کے دروازے اپنے اوپر بند نہیں کرتے، ہمیں کسی سے خواہ مخواہ کی کوئی مشکل نہیں ہے اور ہم تمام ممالک کے ساته بات چیت کے لئے آمادہ ہیں البتہ اس کا مطلب کبهی بهی اپنے استقلال اور وقار کو ہاته سے دینا نہیں ہے لہذا انہیں بهی ہمارے ساته ادب کی رعایت کرتے ہوئے شائستہ سلوک کرنا چاہیے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ایران کے صدر مملکت حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے حکومتی اقدامات بالخصوص اقتصادی شعبوں میں انجام دئے گئے اقدامات اور اسی طرح شہر قم المقدسہ کے صوبائی دورے میں اس شہر کے لئے انجام پانے والےاقدامات کی رپورٹس بهی اس مرجع تقلید کو پیش کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .